وزیر اعظم نریندر مودی نے مللک کے مسلم نمائندوں کے اک وفد سے ملاقات میں مختلف امور اور مسائل کےحل کے لئے رابطے کے فقدان کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک سے زیادہ بہبودی اسکیمیں شروع کی ہیں اور وہ امید کرتے کہ مسلمانان ہند ان سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم
سےکوئی 40 منٹ کی بات چیت کو شامل وفد رکن قربان علی نے اطمینان بخش بتا یا جس میں خاص طور پر مسلمانوں کے معاشرت و معیشت سے جڑے امور کے علاوہ ان کی تعلیمی ترقی کی راہ میں حائل خوف کی نفسیات کا تذکرہ شامل رہا۔
مسٹر موددی سے صحت، تعلیم روزگار، سیکوریٹی اور سچر اور رنگناتھ مشرا سفارشات کے موثر نفاذ کی بھی درخوست کی گئی ۔